• 425
    Shares

ناندیڑ:26 جولائی(ورق تازہ نیوز) شہر کی ایسی گلیوں کے نام جو کسی ذات پرمبنی ہے انھیں تبدیل کرنے کا عمل میونسپل کارپوریشن نے شروع کردیا ہے ۔اس ضمن میں 30 جولائی کو کارپوریشن کے اجلاس عام میں تجویز پیش کی جائے گی ۔چندروز قبل ریاستی حکومت نے اس ضمن میں جی آر جاری کیاتھا جس کے مطابق ناندیڑ شہر کی چالیس گلیوں کے نام تبدیل کئے جائیں گے۔ان گلیوں کے نام عظیم شخصیات یا جمہوری طرز پر رکھے جائیں گے۔شہر کے وزیر آباد زون اور اتوارہ زون کی سب سے زیادہ گلیوں کااس میں شمار ہے ۔

ریاستی کابینہ نے چند ماہ قبل ریاست کے دیہات ونگر اوراُن کی گلیوں کے ذات پرمبنی نام تبدیل کرنے کافیصلہ کیاتھا ۔کسی ایک مخصوص طبقہ یا ذات کے نام پررکھے گئے نگر گلیوں کے ناموں کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ اس کے بعدناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدود میں کتنے چوک ‘ گلی اور نگر کے نام ذات پر مبنی ہے انکی فہرست تیار کرنے کا کام شروع کیاگیاتھا۔اس فہرست میں ناندیڑ شہر کے چالیس نگر اورگلیوں کے نام شامل ہیں ۔ناندیڑشہر میں چھ زونل دفاتر ہیں

جس میں تروڑا علاقہ میں بھاو سار نگر‘آدرش آدی واسی سوسائٹی]اشوک نگر زونل دفتر کے تحت سندھی کالونی ‘بروڈ گلی ایک اور دو‘ شیواجی زون کے تحت جنگم واڑیم ‘ وزیر آبادزون کے تحت گاﺅلی پورہ‘بھوئی گلی ‘ وڈار گلی ‘برہمن گلی ‘ دھنگر گلی ‘ سندھی کالونی ‘ کمبھارگلی‘وڈارگلی (دوبارہ ) ‘ کمبھار گلی ‘لوہار گلی(ّدوبارہ) ‘ دھوبی گلی ‘جوشی گلی ‘ مارواڑ گلی ‘عرب گلی کے علاوہ اتوارہ زون کے تحت کمبھار ٹیکڑی‘ کلال گلی ‘ صرافہ لوہارگلی‘ رنگارگلی ‘ دھنگر ٹیکڑی ‘باغبان گلی ‘ منیار گلی ‘ مومن پورہ ‘بھوئی گلی ‘بھاویشورنگر ‘مہنت واڑی ‘کھوجہ کالونی ‘باغبان گلی ‘اسلام پورہ ‘والمیکی نگر اور سیڈکو زون کے تحت دو والمیکی نگر اس فہرست میں شامل ہے۔

اس طرح ناندیڑ شہری حدود کے چھ زونس کے چالیس نگر گلیوں کواس فہرست میںشامل کیاگیا ہے۔اس طرح کی فہرست کارپوریشن انتظامیہ نے تیار کرلی ہے ۔ مذکورہ چالیس گلیوں نگر کے نام تبدیل کرکے عظیم شخصیات کے نام پررکھے جائیںگے ۔اس کے علاوہ جمہوری طرز پربھی انکے نام تبدیل کرنے کامتبادل رکھاگیا ہے ۔ اسلئے 30جولائی کے اجلاس عام میں اس تجویز پر بحث ہوگی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔