ناندیڑ:ملازمت دلوانے کاجھانسہ‘شیخ مسرت منا کے خلاف 420 کامقدمہ درج

0 1

ناندیڑ:10 جنوری۔ (ورق تازہ نیوز) ایک شخص نے دو بچوں کو ملازمت دینے کا دعویٰ کرکے 4 لاکھ 50 ہزار روپے کی مبینہ غبن کے بعد حدگاو¿ں پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔پانڈورنگ جے رام پرسودے اپر پنگنگا پروجیکٹ سے بطور ڈرائیور ریٹائر ہوئے۔ تامسہ کے شیخ مسرت عرف منا شیخ نے اس سے کہاکہ انکے دونوں بچوں کوملازمت لگوانے کاجھانسہ دے کر ساڑھے چارلاکھ روپئے لئے ۔

یہ معاملہ 22 فروری 2015 سے 25 مئی 2021 کے درمیان پیش آیا۔ اس عرصے کے دوران کسی وقت شیخ مسرت عرف منا شیخ معصوم ضلع ناندیڑ میں لوکل کرائم برانچ میں ایک اہم عہدے پرفائز تھا ۔ بعد میں اس پر پولیس افسران کا نام لے کر رقم غبن کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔اورکھنڈنی کامقدمہ در ج کیاگیا ۔حدگاو¿ں پولیس نے پانڈورنگ پرسودے کی شکایت پر شیخ مسرت عرف منا شیخ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 420 اور 406 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ انسپکٹر ہنمنت گائیکواڑ کی رہنمائی میں سب انسپکٹر گووند کھیرے کیس کی جانچ کر رہے ہیں۔