ناندیڑ:مقدمات واپس لینے کیلئے خاتون کوزندہ جلانے کی کوشش
ناندیڑ:24اکتوبر۔(ورقِ تازہ نیوز) مقدمات واپس لینے کیلئے ایک خاتون کواسکے شوہر نے گیاس تیل ڈال کر زندہ جلاکر قتل کرنے کی کوشش کی ۔یہ واقعہ شہر کے چیتنیہ نگر تا آسنا روڈ پر رونما ہوا ۔ ائیر پورٹ پولس اسٹیشن میں فریادی ودیا ولد آتمارام بسودے عمر 27 سال ساکن کاٹ کڑمبا تعلقہ قندہار ‘حال مقیم یش نگر ناندیڑ نے شکایت درج کروائی کہ 2 ستمبر کو صبح 4:45بجے چیتنہ نگرتا آسنا روڈسے جارہی تھی اس وقت اسکا شوہر وہاں آیااور کہنا لگا کہ اسکے خلاف جو بھی مقدمات دائر کئے گئے ہیں انھیں واپس لیاجائے ۔اس طرح شوہر نے ودیا پر دباو¿ ڈالنے کی کوشش کی لیکن وہ مقدمات واپس لینے کیلئے تیار نہیں تھی ۔ اسی لئے غصہ میں ملزم شوہر نے بیوی پر گیاس تیل ڈا ل کر آگ لگاکر جان سے مارنے کی کوشش کی ۔اس واقعہ کے تقریبا دیڑھ ماہ بعد کل ائیرپورٹ پولس اسٹیشن میں ودیا کی شکایت پر اسکے شوہر کے خلاف مزید ایک ور مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ تعزیرات ہند کی دفعات 307‘507 کے تحت اندراج کیا گیاہے ۔ پی ایس آئی نظیر معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔