ناندیڑ:معروف شاعرفیروزرشید پرفالج کاشدیدحملہ
ناندیڑ:25۔ مارچ (ورق تازہ نیوز)قومی شہرت یافتہ معروف شاعر اورناظم مشاعرہ جناب فیروز رشید پر آج بدھ 25مارچ کی شام چھ بجے فالج کاشدید حملہ ہوا ہے یہ حملہ ان کے دائیں بازو(ہاتھ) پرہوا ہے ۔ انھیں فی الفور شہر کے معروف اشونی اسپتال میں شریک کیاگیا ہے ۔ڈاکٹروں نے انھیں انتہائی نگہداشت یونٹ میںرکھاہے ۔اور علاج جاری ہے ۔
ادارہ روزنامہ ورق تازہ ناندیڑ خدا وندقدوس سے دعاگو ہے کہ وہ انھیں جلد سے جلد صحت یاب کرے۔فیروز رشید کے دوشعری مجموعے شائع ہوئے ہیں ۔ انھوں نے ملک کے کئی آل انڈیامشاعرہ میں کلام پڑھا ہے اور نظامت کی ہے ۔وہ مدینتہ العلوم پرائمری اسکول ‘ لال باڑہ ناندیڑ کے سابقہ معاون مدرس ہیں۔