ناندیڑ:مشرف کی تحویل سے 15سم کارڈ برآمد

0 41

ناندیڑ:2ڈسمبر ۔( ورق تازہ نیوز)ٹرین میںدوران سفر لڑکیوں کیساتھ چھیڑ چھاڑکرنے والے نوجوان مشرف کو پولس نے تحویل میں لیا ہے مگر اسکی تحویل سے مختلف کمپنیوں کے پندرہ سم کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس نوجوان کے ساتھ دیگر افرادبھی شامل ہے جو لڑکیوں و خواتین کوچھیڑ چھاڑ کرکے بعد میںانھیں اپنے جھانسے میں پھنساتے ہیں ۔ اسلاپور تاناندیڑ ٹرین میںسفر کے دوان لڑکیوں سے چھیڑچھاڑ کے واقعات میںاضافہ ہوا ہے ۔ ایک نابالغ لڑکی جو گیارہویںجماعت میںزیر تعلیم ہے روزانہ ٹرین سے سفرکرتی ہے لیکن شیخ مشرف شیخ محبوب ساکن حمایت نگر نے اسے ٹرین میں تکلیف دینے کی کوشش کی اسکے بعد نوجوان نے لڑکی کو اپنا فون نمبر دے کر کال پر بات کرنے کی کوشش کی جس کی وجہہ سے لڑکی خوفزدہ ہوگئی اور والدین کو اطلاع دی ۔لڑکی کے والد نے ریلوے پولس سے ربط قائم کرکے شکایت درج کروائی ۔ ابتداءمیںنوجوان اپنا نام ساو¿کار بتارہاتھا لیکن بعد میں بیاگ کی تلاشی لینے پر شناختی کارڈ ملا جس میں شیخ مشرف نام تھا ۔اسکے علاوہ مختلف کمپنیوں کے پندرہ سم کارڈ بھی ملے ہے جسے دیکھ کر پولس بھی سکتہ میں ہے ۔اب پولس ان سم کارڈس کے بارے میںبھی انکوائری کررہی ہے ۔