ناندیڑ:مسلم علاقوں میں کارپوریشن کی غیرمجازقبضہ جات ہٹاو مہم‘ایم آئی ایم کاانتباہ
ناندیڑ:12ڈسمبر ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر میں کچھ دنوں سے مسلم گنجان آبادی والے علاقوں میں میونسپل کارپوریشن کاعملہ غیر مجازتجاوزات ہٹانے کے نام پر کاروائی کررہا ہے جس سے مسلمانوں میں بلدیہ افسران کے تئیں شدید ناراضگی وبرہمی پائی جاتی ہے ۔آج کارپوریشن عملہ نے نئے شہر کے پیربرہان نگر مین روڈ کی غیر مجازتجاوزات کے خلاف اچانک کاروائی شروع کردی جس کی وجہہ سے علاقہ میںاچانک کشیدگی پھیل گئی اور املاک مالکان میں خوف ودہشت کاماحول تھا ۔آج صبح کارپوریشن کاعملہ پولس دستہ کے ساتھ پیربرہان نگر میںبلڈوزر کے ساتھ پہنچ گیا ۔ جس کے غیر مجازتجاوزات کو بغیر کوئی اطلاع دئےے ہٹاناشروع کردیا ۔کارپوریشن عملہ کی اس کاروائی سے دوکانداروں میں شدید برہمی پائی جاتی ہے ۔اُن کا کہنا ہے کہ اگر وہ واقعی قصوروار ہے تو قانونی اعتبار سے انھیں نوٹس جاری کرتے ہوئے تجاوزات کو ٹھیک کرنے کی ہدایت کارپوریشن کودیناچاہئے تھااس طرح اچانک سے انہدامی کاروائی کرنے کامقصد صرف مسلمانوں کومعاشی نقصان پہنچانا نظر آتا ہے ۔دوکانداروں ودیگر املاک مالکان کا کہنا ہے کہ شہر کے اہم چوراہوں اوردیگر علاقوں میںبڑے پیمانے پر قبضہ جات ہے جس پر کارپوریشن کی نظر نہیں ہے اور صرف مسلم علاقوںمیں وہ بھی گلی کوچوں میںکارپوریشن کو ناجائز قبضہ جات و تجاوزات نظر آرہی ہیں ۔ پیر برہان نگر میں آج صبح کافی دیر تک کارپوریشن عملہ کے ساتھ دوکانداروں کی بحث ہوتی رہی ۔لیکن کچھ سماجی کارکنان کی مداخلت کے باعث انہدامی کاروائی روک دی گئی ۔ عوام کا کہنا ہےکہ اس علاقہ کاکوئی بھی کارپوریٹرانکی مدد کیلئے یہاں نہیں پہنچا جس کی وجہہ سے بھی دوکانداروں و تاجروں میں شدید ناراضگی ہے ۔ مجلس اتحادالمسلمین کے یوتھ صدر عبدالباسط عبدالمطلب نے آج میونسپل کمشنر کو دئےے میمورنڈم میں کہاکہ ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کے تجاوزات ہٹاو¿د ستہ کے افسران و ملازمین صرف مسلم اکثریتی علاقوں میں جیسے قدوائی نگر ‘ ملت نگر ‘ دیگلور ناکہ ‘ فارو ق نگر ‘ محبوب نگگر ‘ پیربرہان نگر کھڑکپورہ پہنچ کرجان بوجھ کر معاشی وذہنی تکلیف دینے کی سازش کررہے ہیں ۔ جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میںبھی غیر مجازتجاوزات ہیں اسکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے ۔ مسلم علاقوں میں کاروائی نا انصافی ہے۔ اسلئے مجلس کی جانب سے کارپوریشن دفتر کے روبرو احتجا ج کرنے کاانتباہ بھی دیاگیا۔ ۔