ناندیڑ:15مارچ ( ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ڈویژن ساﺅتھ سینٹرل کی چند ریلوے گاڑیوں میں مسافرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مستقل طور پر ڈبوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس طرح کی اطلاع ریلوے آفیسر نے پریس کانفرنس میں دی۔ گاڑی نمبر 17661 میں کاچی گڈا سے روٹے گاﺅں تک تین ڈبوں کا اضافہ کیا گیا۔

جبکہ 15 و 16 مارچ کو 12ڈبوں کا اضافہ کیا گیا۔ گاڑی نمبر 17662 میں 17 مارچ کو روٹے گاﺅں سے کاچی گڈا تک اضافی ڈبے لگائے گئے۔ گاڑی نمبر 12729/12730 میں ناندیڑ۔ہڑپسر۔ ناندیڑ تک ایک سلیپر کوچ اور 21 ڈبوں کا اضافہ کیا گیا۔ گاڑی نمبر 12768/12768 میں 21 ڈبے، گاڑی نمبر 17619/17620 اور گاڑی نمبر 17623/17624 میں بڑھائے گئے ڈبوں کی تعداد 21 اور ایک سلیپر کوچ کا نظم کیا گیا۔