ناندیڑ:مراٹھا ریزرویشن کےلئے نوجوان نے پھانسی لے لی

ناندیڑ:18نومبر ( ورق تازہ نیوز) ہڈکو علاقہ کے شاہو نگر علاقہ میں سمبھاجی بریگیڈ کے سابق ضلعی آرگنائزر 32 سال کے نوجوان سائناتھ وینکٹی تارکے نے 18 نومبر 23 کی رات کو اپنی رہائش گاہ پر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تاکہ مراٹھا تحریک کیلئے انقلاب برپا کیا جاسکے۔اس معاملے میں دیہی پولیس اسٹیشن میں حادثاتی موت درج کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مدعی کے والد وامن وینکٹی ترکے نے شکایت میں کہاکہ میرا بیٹا متوفی سائیں ناتھ ترکے مراٹھا ریزرویشن کے لیے پچھلے دس دنوں سے تحریک چلارہاتھااس نے 18 نومبرکو اپنی رہائش گاہ پر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ ترکے نے رات 12:44 بجے شکایت درج کرائی ہے کہ انکے بیٹے کے پینٹ کے جیب سے ایک تحریر ملی ہے

جس میں لکھا ہیے کہ ” مراٹھا تحریک کرانتی کے لیے اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہا ہوں، ایک مراٹھا لاکھ مراٹھا لکھا تھا۔ اس معاملے میں سی آر پی سی 174 اتفاقی موت جرم نمبر 148/223 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا اور مراٹھا برادری کے افراد اور رشتہ داروں کی بڑی بھیڑ سرکاری اسپتال اور متوفی کی رہائش گاہ پر جمع ہوگئی تھی۔18 نومبر کو صبح 11 بجے متوفی کی نعش کو ورثاء کے حوالے کیا گیا

جس کے بعد لوہا تعلقہ میں دوپہر 12 بجے آخری رسومات ادا کی گئیں، اس وقت رشتہ داروں اور مراٹھا برادری کے ارکان، کئی سماجی اور سیاسی عہدیداروں، مراٹھا احتجاجی بھائی ، عہدیداروں اور دیگرافراد موجود تھے۔متوفی سائیں ناتھ وینکٹی ترکے عمر 32 سال کے پسماندگان میں ماں، باپ، بیوی، بیٹی، تین بہنیں ہیں