ناندیڑ:مذبحہ خانے لے جانے والے 10جانور پولیس کے قبضہ میں
ناندیڑ:12 فروری ( ورقِ تازہ نیوز) گزشتہ دنوں اسلاپورپولیس اسٹیشن کے حدود میں ذبیحہ کے لیے لے جائے جارہے 10 جانوروں کو پولیس نے اپنے قبضہ میں لیا تھا، اسی طرح سنیچر کی شام ساڑھے چھ بجے کے قریب اردھاپور شہر کے پارٹی بائے پاس کے پاس ذبیحہ کے لیے لے جائے جارہے بیل اور گائے نسل کے 10 جانوروں کو پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لیا۔
اس معاملہ میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ اردھاپور و اطراف میں گزشتہ کئی دنوں سے گائے اور بیل کو ذبیحہ کے لیے غیر قانونی طور پر نقل و حمل کرنے کی شکایت پولیس موصول ہورہی تھی۔ کئی مقامات پر بجرنگ دل، وشوواہندوپریشد کے کارکنان نظر رکھے ہوئے تھے۔ 11 فروری کو بیل اور گائے کی نسل کے جانور ذبیحہ کے لیے غیر قانونی طور پر لے جائے جانے کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی تھی۔ جس کے بعد مذکورہ کارروائی کی گئی۔