ناندیڑ:مدینتہ العلوم ہائی اسکول کے سامنے کا ہفتہ واری بازار شہریان کی توجہ کامرکز

ناندیڑ:12۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑکے اہم علاقہ دیگلورناکہ کے اطرااف واکناف کے علاقوں کی آبادی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔قدیم شہر کے مختلف علاقوں کے لوگ دیگلورناکہ علاقہ سے متصل کالونیوں اور بستیوں میں اپنے نئے مکانات تعمیر کررہے ہیں جس کی وجہہ سے دیگلورناکہ اب گنجان آبادی والا علاقہ بنتاجارہا ہے ۔

اس لئے یہاں کے ساکنان کو ضروریات زندگی کی اشیاء کی خریدی کیلئے اسی علاقہ میں دوکانیں و کاروبار کھولتے جارہے ہیں ۔ فی الحال مدینتہ العلوم ہائی اسکول کے سامنے فٹ پاتھ پرہراتوار کونئے اور پرانے سامان کابازار لگ رہا ہے۔ اس سے قبل تو صرف پرانے سامان کا بازار لگتاتھا لیکن اب دھیرے دھیرے نئے سامان کی دوکانیں بھی لگ رہی ہیں جہاں پر الیکٹرانکس آئٹمس ‘کپڑے ‘ اسکول کی کتابیں ، گائڈز ، موبائل سامان ، ٹو وہیلر ، فور وہیلر کے پارٹس بھی مل رہے ہیں۔ اس بازار کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ سامان بالکل واجبی وانتہائی کم داموں میںمل رہے ہیں ۔

اس بازار کی اہم بات یہ ہے کہ صبح سویرے یعنی آٹھ بجے سے بازار لگ جاتا ہے اور دوپہر ہونے تک بازار کااختتام ہو جاتا ہے۔صبح آٹھ بجے سے بازار میں ہجوم رہتا ہے ۔ بالخصوص خواتین کی کثیرتعدا د بازار کارُخ کررہی ہیں ۔اب یہ بازار صرف ایک علاقہ تک محدود نہیں رہا بلکہ شہر بھر سے لوگ ہر اتوار کو لگنے والے اس بازارمیںآرہے ہیں۔

HAJJ ASIAN

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me