ناندیڑ :6 جنوری :(ورق تازہ نیوز) انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ناندیڑ کے معروف تعلیمی ادارہ مدینتہ العلوم ہائی اسکول کی مؤظّف و سابقہ مُشفّق صدر معلّمہ محترمہ صدّیقی محمدی بیگم صاحبہ زوجہ احمد الدّین فاروقی صاحب (ساکن مدینہ نگر، نزد مسجد مخدوم، دیگلور ناکہ، ناندیڑ) کا آج بتاريخ 6 جنوری 2022 بروز جمعرات قضائے الٰہی سے انتقال ہو چکا ہے۔ (انا لله وانا اليه راجعون)۔

مرحومہ ناندیڑ کے معروف ڈاکٹر نعمان احمد فاروقی کی والدہ ماجدہ تھیں۔ الله تعالیٰ، مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انھیں جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ ان شآء الله! مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء بمقام قبرستان شہیداں کربلا، ہتائی، ناندیڑ میں ادا کی جائے گی اور تدفین متّصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔