ناندیڑ:مدینتہ العلوم ہائی اسکول میں ہر گھر ترنگا مہم کے تحت  قومی ترانہ پروگرام اور شاندار ریلی کا انعقاد

ناندیڑ :10 اگست :(راست ناندیڑ کے معروف تعلیمی ادارہ مدینتہ العلوم ہائی اسکول میں آزادی کے 75 سالہ جشن، آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر ہر گھر ترنگا مہم کے تحت علی الصبح ٹھیک 10 بجکر 10 منٹ پر اسکول گراو¿نڈ پر مختلف قومی ترانوں کے علاوہ شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلبائ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ صدر مدرّس سیّد جاوید علی صاحب نے ہری جھنڈی دکھا کر ریلی کا آغاز کیا۔ طلباءنے ریلی کے دوران حبّ الوطنی پر مختلف نعرے لگائے۔ اور عوام کی توجہ مبذول کروائی۔

طلباءکے شگاف فلک نعروں سے راستے گونج اٹھے۔ راستے میں بڑی تعداد میں عوام نے طلبائ کے جذبہ حبّ الوطنی کو سراہا۔ یہ ریلی دیگلور ناکہ، رام رحیم نگر، بلال نگر اور مدینہ نگر سے ہوتے ہوئے اسکول واپس لوٹی۔ طلبائ کے قومی ترانے گاتے وقت اور ریلی کی خوبصورت منظر کشی ڈرون کیمرے سے کی گئی۔ قومی ترانے پروگرام اور ریلی کو کامیاب بنانے پر اسکول ہذا کے صدر مدرّس سیّد جاوید علی صاحب نے کلچرل سیکریٹری معلّمہ محمدی عظمیٰ خان سمیت جمیع اساتذہ کرام اور غیر تدریسی عملہ کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔