ناندیڑ:15. (ورق تازہ نیوز)! نہایت افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ آج بتاریخ 15 اپریل 2021 بروز جمعرات کو ناندیڑ کے قدیم گنج کے صدرالمدرّسین الحاج مولوی أبو یوسف محمد الف الدین صاحب مرحوم کی بڑی بہو محترمہ حجّن نذیر سُلطانہ صاحبہ زوجہ الحاج محمد بدیع الدین صاحب مرحوم اور مدرّس محمد صلاح الدین سر (کامل اُردوہائی اسکول، پربھنی) کی والدہ محترمہ کا پیراں سالی کے باعث آج شام چھ (6:00) بجے قضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے. (انا لله وانا اليه راجعون).

مرحومہ نہایت ملنسار، محنتی، صوم و صلوۃ کی پابند اور نیک طبیعت کی مالک تھیں. الله تعالیٰ، مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں مقام عطاء فرمائے. مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین یا رب العالمین. مرحومہ، اقبال، کمال، جمال، بلال، نہال اور ثمینہ سلطانہ کی والدہ محترمہ تھیں.

ان شآء الله! مرحومہ کی نماز جنازہ آج رات ٹھیک ساڑھے نو (9:30) بجے بمقام مسجد حضرت غازی فتح جنگ خاں نوابؒ، قدیم گنج، ناندیڑ میں ادا کی جائے گی اور تدفین متّصل قبرستان میں عمل میں آئے گی.