ناندیڑ: آ ج بتاریخ 26مارچ بروز جمعہ ناندیڑ کے معروف تعلیمی ادارے مدرسہ ملیہ اردو پرائمری اسکول ،ناندیڑکے فعال معلم شیخ سرفراز علی ولد شیخ یوسف علی عمر 30سال ‘ ساکن لیبر کالونی،ناندیڑکا بعد نمازِ جمعہ قضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا۔انا اللہ و ان الیہ راجعون۔مرحوم نہایت ملنسار،صوم و صلوٰة کے پابند اور نیک طبعیت کے مالک تھے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یارب العالمین ۔ مرحوم کی نماز جنازہ آ ج بعد نمازِ عشاءمسجد عابدین،نئی آبادی،ناندیڑ میں ادا کی گئی اوراسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آ ئی۔