ناندیڑ:25مارچ(ورق تازہ نیوز(قتل ‘فساد اور آرمس ایکٹ کی خلاف ورزی کرکے دہشت پھیلانے کے مقدمہ میں مفرور چار ملزمین کو اتوارہ پولس نے گرفتار کیا ہے ۔اتوارہ پولس اسٹیشن حدود میں 4 ستمبر 2020 کو شہزاد عرف محمد شکیل الدین عمر 27 سال ساکن عمر کالونی اس تاجر کو سڑک پر روک کر کہا کہ ”ہمارے خلاف پولس میں رپورٹ کیوں کرتا ہے“ اسکے بعد جان لیواحملہ کیاگیا ۔

جس میں تلواراورخنجر کااستعمال کیاگیا ۔ان چاروں ملزمین نے تاجر کودھمکاکر علاقہ میں دہشت پھئلانے کی کوشش کی ۔اس معاملے میںاتوارہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔اس جرم کے بعدسے ملزمین فرارتھے ۔ ایس پی پرمود کمار شیوالے نے اتوارہ پولس کو آڑے ہاتھوں لیا جس کے بعد جرائم گشتی دستہ حرکت میں آگیا اور خفیہ اطلاع ملنے پر انسپکٹر دتاتریہ کاڑے نے اپنے دستہ کے ہمراہ کاروائی کرکے ابراہیم محمد بابو عمر 26سال اور شیخ موسیٰ شیخ شوکت عمر 24سال( تمام ساکنان عمرکالونی ) کو منگل کی شب گرفتار کرلیا ۔دوسرے ایک معاملے میں ملوث عبدالحمید عرف صدام عبدالماجد عمر 32سال ساکن کربلا روڈ‘سدھاتھ نگرکوگرفتار کیا ہے۔