ناندیڑ:25مارچ(ورق تازہ نیوز )راشٹروادی کانگریس پارٹی اقلیتی شعبہ مہاراشٹر کے صدر محمدخاں پٹھان کے والد محمدتراب خاں کاآج جمعرات 25مارچ کوحرکت قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔

ان کی عمر 80سال تھی ۔نماز جنازہ آج شام چھ بجے انکے مکان واقع لیبرکالونی کے روبرو ادا کی گئی اور مسجدعابدین نئی آبادی میں تدفین عمل میں آئی۔مرحوم کے پسماندگان میں چارفرزندان اور چار دختران ہیں ۔ خدا مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ عطاءکرے اورپسماندگان کوصبر دے ۔