Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑ:مجلس بلدیہ کے سابقہ نائب صدر کے فرزندبخشو خان کی حادثہ میں موت

IMG_20190630_195052.JPG

Hadaonناندیڑ:13۔ جو ن (ورق تازہ نیوز)حدگاوں مجلس بلدیہ کے سابقہ نائب صدربلدیہ قدیر خان کے فرزند بخشوخان عمر 22سال پربھنی سے حدگاوں کی سمت جارہاتھاکہ قومی شاہراہ پر مان واڑی کے پاس نامعلوم گاڑی نے انھیں ٹکر ماری جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کے بعد اسے حدگاوں کے سرکاری دواخانہ میں داخل کیاگیا جہاںپر اسکی موت ہوگئی ۔

ڈاکٹر نے اسے مردہ قراردیا ۔بخشو خان کی حال ہی میں شادی طئے ہوگئی تھی لیکن آج اتفاق سے اتنا بڑا حادثہ رونما ہوگیا ۔ جیسے ہی اس حادثہ کی اطلاع گاوں پہنچی قدیر خان کے خاندان اور بخشو کے دوست احباب میں غم کی لہردوڑ گئی ۔بتایاجاتا ہے کہ بخشو ایک ملنساراور خوش مزاج نوجوان تھا ۔