Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑ:مجاہد چوک قتل معاملے میں انیس الد ین کوچار یوم پولس کسٹڈی

IMG_20190630_195052.JPG

ناندیڑ:4اپریل (ورق تازہ نیوز) 25مارچ کو گاڑے گاوں روڈ پر مجاہد چوک میںدو گروپ میں آپسی رنجش کے باعث خونریز واردات رونما ہوئی تھی جس میں د وافراد کی موت ہوگئی اس معاملے میں آج ایڈیشنل چیف مجسٹریٹ میورا یادو نے ایک خانگی معلم انیس الدین کوچار یوم پولس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے ۔

25مارچ کو مجاہدچوک میں دو گروپ غوث انعامدار اورعلی زردہ کے درمیان خونریز تصادم ہوا جس میں جنیدفاروقی نامی نوجوان کاقتل ہوگیا جبکہ اسپتال میں زیرعلاج شیخ سراج شیخ مولا کی بھی یکم اپریل کو موت ہوگئی ۔اس معاملے میں دیہی پولس اسٹیشن میں درج مقدمہ میں سات افراد کے نام درج ہے ۔

جن میں حفیظ الدین انعامدار کو گرفتار کیاگیا ہے ۔ 3اپریل کوانیس الدین حفیظ الدین انعامدار خانگی معلم ملت نگرناندیڑ نے بذات خود پولس اسٹیشن پہنچ کرخودسپردگی کی۔

آج انیس الدین کوعدالت میں پیش کیاگیا۔جج یورا یادو نے ملز م کو8 اپریل تک پولس کسٹڈی میں رکھنے کاحکم دیا ہے ۔