ناندیڑ:ماہ ربیع الاول کاچاند نظر آگیا :مجلس رویت ہلال
ناندیڑ:(راست )29 صفر 1445 ہجری مطابق16 ستمبر بروز ہفتہ کو حضرات اراکین مجلس رو¿یت ہلال ناندیڑ نے حسب معمول نماز مغرب جامعہ اسلامیہ دارالعلوم ناندیڑ کربلا میں پڑھنے کے بعد حسب معمول ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا۔ مطلع ابر آلود تھا چاند نظر نہیں آیا ۔پھلواری شریف پٹنہ حیدرآباد دہلی وغیرہ سے الگ الگ اطلاعات موصول ہوئیں۔
دہلی ‘لکھنو,بہار‘ حیدرآباد سے رو¿یت کی اطلاع ملنے کی بناءپر اعلان کیا جاتا ہیکہ 17 ستمبر اتوار کو انشاء اللہ یکم ربیع الاوّل ہوگی ۔شرکاءمجلس مفتی وقایت اللہ صاحب قاسمی ‘ مولاناعبدالحمید خان صاحب قاسمی مولانا رشید احمد قاسمی مولانا عبدالرحمن صاحب مفتی عبدالمتین امینی مولانا اظہر اشاعتی مفتی ایوب صاحب قاسمی ‘حافظ ہارون نقشبندی مجددی مولانا نعیم اشاعتی مولانا عبدالوہاب صاحب
بیتی قاری اسعدصمدی مفتی عبالرزاق مظاہری قاضی بہاءالدین ‘ قاضی صادق محی الدین ابراہیم خان نظامی قاضی تسنیم فاروقی ایڈوکیٹ شہذان صدیقی ‘عبدالقوی انصاری وغیرہ شامل تھے ۔ اس طر ح کاپریس نوٹ صدرمفتی وقایت اللہ قاسمی نے جاری کیاہے۔