ناندیڑ:ماہ ربیع الآخر کے چاند سے متعلق اہم اعلانات

0 31

ماہ ربیع الآخر کاچاند نظرنہیں آیا
سنی مرکزی رویت ہلال کمیٹی ناندیڑکااعلان

ناندیڑ:8ڈسمبر۔(راست) تمام برادران اسلام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 29ربیع الاول 1440ھ مطابق 8ڈسمبر بروز ہفہ سنی مرکزی ہلا ل کمیٹی دارالعلوم غریب نواز ناندیڑ کی جانب سے ماہ ربیع الآخر کاچاند دیکھنے کی کوشش آج بعد نماز مغرب کی گئی مگرمطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا لہذا کل بروزاتوار 9ڈسمبر کو30ربیع الاول ہے۔
نوٹ:شری شہادت ملنے پر انشاءاللہ اعلان کیاجائے گا۔
اس موقع پر مولانارفیق مصباحی]قاری عبدالرحمن ‘ مولانا عبدالعظیم رضوی ‘مولاناسید احمدعلی مصباحی ‘ قاری محمدتوفیق رضوی ‘قاری راقب ‘حافظ ایوب رضوی و طلبہ دارالعلوم حاضر تھے ۔

آج یکم ربیع الثانیُ مجلس رویت ہلال کااعلان

ناندیڑ:8ڈسمبر۔(راست) آج 29ربیع الثانی مطابق 8ڈسمبر بروز ہفتہ حسب معمول مسجد جامعہ اسلامیہ دارالعلوم کربلا میں ادا کرنے کے بعد چاند کے دیکھنے کااراکین مجلس رویت ہلال نے اہتمام کیا مگرچاند نظر نہیں آیا ۔حسب معمول ملک کے مختلف مقامات حیدر آباد ‘پھلواری شریف ‘ دہلی ‘ممبئی وغیرہ سے اطلاعات لی گئی ۔ممبئی کی مجلس رویت ہلال سے رابطہ کرنے پرمعلوم ہوا کہ الحمداللہ ماہ ربیع الثانی کے چاند کی عمومی رویت ہوئی ۔اس لئے مجلس رویت ہلال ناندیڑ اعلان کرتی ہے کہ 9ڈسمبر اتوار کو ان شاءاللہ یکم ربیع الثانی ہے ۔شرکائے مجلس میں مولانا عبدالحمید خان قاسمی ‘ مفتی ایوب قاسمی] مولانامحمدسرور قاسمی ‘قاضی بہاءالدین ]عبدالقوی انصاری محمدسعید وغیرہ موجود تھے۔اس طرح کا پریس نوٹ مفتی وقات اللہ خالد قاسمی صدر مجلس رویت ہلال ناندیڑ نے جاری کیا ہے ۔