ناندیڑ:ماں کے انتقال کے چند گھنٹوں بعد بیٹا بھی چل بسا،دونوں جنازوں کی نماز ایک ساتھ ادا کی گئی

4,212

ناندیڑ:22. (ورق تازہ نیوز)بہت رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہیکہ آج پیر کی علی الصباح معمر والدہ کے انتقال کے چند ہی گھنٹوں بعد جوان بیٹے کا بھی انتقال ہوگیا ۔اس دردناک واقعہ کی تفصیل یوں ہیکہ ناندیڑ کے گاولی پوری نزد ریلوے اسٹیشن ناندیڑ کی ساکن 65 سالہ وسیمہ بیگم زوجہ سید مظہر کا شب چار بجے پیرانہ سالی کے باعث انتقال ہوگیا۔

انکا ایک بیٹا سید حاجی سید مظہر عمر 45 سال حیدرآباد میں آٹو رکشہ چلاتا تھا اسے والدہ کے انتقال کی خبر ملتے ہی وہ بال بچوں کو آٹو رکشہ میں سوار کرکے ناندیڑ کی طرف روانہ ہوا ۔آج صبح 22 آگست کو نو بجے آٹو رکشہ کاما ریڈی تا نظام آباد کے درمیان الٹ گیا ۔سید حاجی کو فوری قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں اسے شدید دل کا دورہ پڑا ۔سس طرح وہ اپنے مالک حقیقی سے جا ملا۔

اس حادثہ میں انکی بیوی اور بچوں کو کوئی چوٹ نہیں آئی ۔ ماں اور بیٹے کا جنازہ ایک ہی گھر سے نکلا ۔اج بعد نمازِ عصرمسجد عابدین میں دونوں کی نمازِ جنازہ پڑھی گئی ۔اور اسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔