ناندیڑ:مال ٹیکڑی علاقہ میں دیسی پستول کیساتھ گھومنے والا عارف پکڑا گیا

572

ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز) پولس نے شہر کے مال ٹیکڑی روڈ پر انڈربریج کے پاس ایک نوجوان کی تحویل سے دیسی ساخت کی پستول اور زندہ کارتوس بھی ضبط کئے ہیں/۔ایل سی بی ناندیڑ کو خفیہ اطلاع ملی کہ شہر کے مال ٹیکڑی روڈ پر انڈربریج کے پاس ایک نوجوان کی تحویل میں دیسی پستول اورکارتوس موجو د ہے۔

ایل سی بی نے کاروائی کرکے احمدپور ضلع لاتور کے نوجوان عار ف انور شیخ عمر19سال کی تحویل سے دیسی ساخت کی پستول اوردیگر کارتوس بھی ضبط کئے گئے۔اس معاملے میں ائیرپورٹ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیاہے