ناندیڑ:مالیگاوں یاترا کے ضمن میں 5جنوری کومقامی تعطیل
ناندیڑ:2جنوری (ور ق تازہ نیوز)ایجوکیشن آفیسر ہائی اسکول و ایجوکیشن آفیسر پرائمری ناندیڑ کے یکم جنوری 2019 کے مراسلہ کے مطابق ناندیڑضلع میں مالیگاو¿ں کی یاترا کی تعطیل 5جنوری برو زہفتہ 2019 کو رہے گی۔ اس طرح ضلع کے تمام تعلیمی ادارے اس دن بند رہیںگے۔واضح رہے کہ ضلع کے لوہا تعلقہ کے موضع مالیگاو¿ں میں ہر سال یاترا لگتی ہے جو جنوبی ہند میں کافی مشہور ہے ۔جس میں مہاراشٹراور پڑوسی ریاستوں کرناٹک‘تلنگانہ کے عقیدت مندو زائرین کثیرتعداد میںشرکت کرتے ہیں۔
دیگلور میں کالج کے قریب مٹکہ چلانے والا گرفتار
دیگلور:2جنوری(ورق تازہ نیوز)قدیم بس اسٹینڈ کے باوز شری چھترپتی شیواجی کالج کے پاس کھلی جگہ میں مٹکہ چلانے والے جواری کو پولس نے رنگے ہاتھوںگرفتار کرلیا ۔ یکم جنوری کو دوپہر کے وقت قدیم بس اسٹینڈ کے بازو شری چھترپتی کالج کے پاس کھلی جگہ میں کچھ افراد مل کر ممبئی کلیان نام کا جواکھیل رہے تھے ۔پولس کو خفیہ ذرائع سے اسکی اطلاع ملی جس کے فور ی بعد پولس نے چھاپہ مارجواریوں کورنگے ہاتھوں پکڑ لیااورنقد رقم ودیگر سامان سمیت 2550 روپیوں کامال ضبط کیا۔ پی ایس آئی ایڑکے کی شکایت پر مقدمہ درج کیاگیا۔
ناندیڑ:50ہزار کی شراب ضبط
ناندیڑ:شہر کے نمسکار چوک سے غیر قانونی طریقہ سے دیسی شراب 50ہزار820 روپے چوری سے فروخت کرنے منتقل کی جارہی تھی کہ پولس نے چھاپہ مارکرضبط کرلی ہے