ناندیڑ:26نومبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑمیونسپل کارپوریشن نے آ ج جمعرات کو شہر میں ماسک استعمال نہ کرنے والوں اور سوشل ڈسٹنگس پرعمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی اور254افراد سے 30ہزار400ر وپے کاجرمانہ وصول کیا ہے ۔ میونسپل کمشنر ڈاکٹرسنیل لہانے کی رہنمائی میں کارپوریشن کے آفیسر سنجے جادھو ‘ ڈاکٹرمرزافرحت اللہ بیگ ‘ اجیت پا سنگھ سندھو ‘ راجیش چوہان‘ پرکاش گچے ‘ ڈاکٹررئیس الدین‘شراون سونسڑے ‘ نے چھ دستے تیار کئے اور چھ زون میں بغیر ماسک اور سوشل ڈسٹنسنگ پرعمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف جرمانہ کی کاروائی کی ۔

زون نمبر1سانگوی تروڑا میں 15افراد سے 1500 روپے‘دستہ نمبر 2 نے 125افراد سے 15900 روپے ‘دستہ نمبر 3گنیش نگرنے 20افراد سے 2800 روپے‘دستہ نمبر 4 وزیر آباد نے 37افراد سے 4300 روپے جرمانہ اور دستہ نمبر5 اتوارہ نے 37افراد سے 3700 روپے‘دستہ نمبر 6 سیڈکو نے20افراد سے 2ہزار روپے جرمانہ وصول کیاگیا ۔ اس طرح چھ دستوں نے 30ہزار400 روپے جرمانہ 254افراد سے وصول کیاگیا ۔شہریان سے کارپوریشن نے اپیل کی ہے کہ وہ بغیر ماسک کے باہر نہ گھومیں اورسماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

BiP Urdu News Groups