ناندیڑ:مارپیٹ سے دلبرداشتہ عاشق کی خودکشی

672

ناندیڑ:23جولائی ( ورقِ تازہ نیوز) محبوبہ کے باپ اور بھائی کی مارپیٹ سے دلبرداشتہ ایک 30 سالہ عاشق نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گووند پیراجی بادیواڑ (30 سال، ساکن بامنی بزرگ، تعلقہ بلولی) ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا، جس کی بناءپر لڑکی کے والد اور بھائی اُس سے بحث و تکرار کرتے ہوئے مارپیٹ کرتے تھے۔

جس سے دلبرداشتہ ہوکر گووند بادیواڑ نے گلے میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ اس معاملہ میں لڑکی کے باپ سبھاش گجیواڑ اور بھائی شنکر گجیواڑ (دونوں ساکن بامنی) کے خلاف دیوبائی پیراجی بادیواڑ کی شکایت پر بلولی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات سب انسپکٹر رائے پلّے کررہے ہیں۔