ناندیڑ:لوکل کرائم برانچ کی کارروائی دیسی پستول کے ساتھ تین افراد گرفتار

335

ناندیڑ:7؍اگست ( نامہ نگار) غیر قانونی طور پر پستول رکھنے والے تین نوجوان کو لوکل کرائم برانچ نے گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف انڈین آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ 6؍اگست کو لوکل کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر دُوارکاداس چکھلی کر کو ملی خفیہ اطلاع ملی کہ ایک نوجوان ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کے حدود میں ڈولے کارنر کے پاس پستول لے کر کھڑا ہوا ہے۔

اس اطلاع پر دُوارکاداس چکھلی کر نے ضلع سپرنٹنڈنٹ پرمود شیوالے کی اجازت لے کر اپنے ماتحت پولیس افسران اسسٹنٹ انسپکٹر پانڈورنگ مانے، پولیس سب انسپکٹر دتاتریے کالے، گووند رائو منڈے، پولیس آفیسر سریش گھگے، سنجے کیندرے، بالاجی تیلنگ، ولاس کدم، گنیش دُھمال، بالاجی یادگرواڑ، دیپک اوڑنے، راجیش سٹیکر، داسروار، ہیمنت بچکیوار، راجو پلیوار، بجرنگ بوڑکے، دشرتھ جامبھلیکر وغیرہ پر مشتمل ٹیم کو وہاں روانہ کیا۔

وہاں پولیس ٹیم نے پرتارائو مورے ( 19 سال، ساکن سڈکو ناندیڑ)کو حراست میں لے کر اس کی جانچ کی، تب اس کے پاس ایک دیسی پستول ملی۔ اس نوجوان نے بتایا کہ یہ دیسی پستول شبھم انیل رائو کدم ( 21 سال، ساکن جاناپوری اور سنتوش پربھاکر کدم ( 21 سال ساکن ڈیرلا) نے اسے دی ہے۔ پولیس نے ان ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف جرم نمبر 482/2022 انڈین آرمس ایکٹ کے مطابق مقدمہ درج کیا ہے۔