ناندیڑ:11اپریل ( ورقِ تازہ نیوز) لوکل کرائم برانچ کے فرض شناس پولیس سب انسپکٹر بھانوداس وڑجے پاٹل نے ایک دیسی پستول ضبط کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایل سی بی برانچ کے پولیس انسپکٹر دُوارکاداس چکھلی کر کی رہنمائی میں اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر بھانوداس وڑجے پاٹل نے اپنے ماتحت پولیس ملازمین کے ہمراہ 10اپریل کی سہ پہر شنی مندر کے قریب پٹرولنگ کے دوران سائی ناتھ فقیرا پوار ( 24 سال) کے پاس سے 25 ہزار روپئے مالیتیدیسی پستول ضبط کی ہے۔ وزیر آباد پولیس نے اس معاملہ میں سائی ناتھ فقیرا پوار کے خلاف تعزیرات کی دفعہ 3/25 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ مزید تحقیقات وزیر آباد پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ انسپکٹر سنجے نل پتریوار کررہے ہیں۔