ناندیڑ:لوٹ مار کی تیاری میں مصروف پانچ لٹیرے ایل سی بی کے شکنجہ میں!
ناندیڑ:20۔اپریل(ورق تازہ نیوز) : لوکل کرائم برانچ کی ٹیم نے بندوق کی نوک پر راہگیر کو لوٹنے کی منصوبہ بندی کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے چار نقلی چاقو اور ایک کھلونا پستول سمیت پانچ آتشیں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ فرسٹ کلاس مجسٹریٹ اے پی گھولے نے ان پانچوں کو پانچ دن کے لیے پولس ریمانڈ پر بھیج دیا۔مقامی کرائم برانچ کے انسپکٹر آف پولیس دوارکا داس چکھلیکر کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق، ان کے ساتھ موجود سب انسپکٹر دتاتریہ کالے، اسسٹنٹ سب انسپکٹر گووند راو¿ منڈے ‘ پولیس ملازمین دشرتھ جمبھالیکر، سکھرام نوگھرے، افضل پٹھان، وٹھل شیلکے، ماروتی تلنگ، کیندرا گوندراو¿ شنکر، بالاجی تلنگ، ہنومت پوتدار، روپیش داسار واد، پدم سنگھ کامبلے، دیوی داس چوان، بجرنگ بوج، گنیش دھومل، شیخ محسن اور سنجے کیندر سنجے بیانی کے قتل کے ملزمان کی تلاش میںمصروف تھے۔
گشت کے دوران، ٹیم کو ایک اطلاع ملی کہ کچھ لوگ شراوستی نگر علاقے میں کچھ افراد روپوش ہے جولوٹ مار کی تیاری میں مصروف ہے جونصرت پور تا شیواجی نگر جانے والی سڑک پر راہگیروں کو لوٹنے کی تیاری کررہے ہیں۔ پولیس ٹیم کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق منیش اشوک کامبلے (32سال)، دکش عرف کھربیا بالاجی سرودے (25سال)، اکشے عرف سونو دگمبر شنکاپال (30سال)، پرشانت عرف بالا روہی د اس سو ن کامبلے (34سال) ببن راو¿ چودنتے (22سال)ان پانچ افراد کوحراست میں لیاگیا۔ انکی تحویل سے دیسی کٹہ ‘ چار اصلی چاقو اور ایک کھلونا پستول ہے۔ ان افراد کو اظہر خان عرف بانگا اظہر رحیم الدین خان نے کٹہ فراہم کیا تھا۔ پولیس نے کٹہ کے ساتھ دو زندہ کارتوس بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔
لٹیروں کی تحویل سے کُل1لاکھ 25800روپے مالیت کاسازوسامان ‘ایک رسی اور چار موبائل ضبط کئے گئے ہیں۔پولیس کے سب انسپکٹر پرمیشور تھانو سنگھ چوان کی درج کرائی گئی شکایت کے مطابق شیواجی نگر پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 395، 402 اور سیکشن 3/25، 6/28 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ انسپکٹر ڈاکٹر نتن کاشیکر کی رہنمائی میں اس جرم کی تفتیش سب انسپکٹر جلباجی گائیکواڑ کو سونپی گئی ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نثار تمبولی، پولیس سپرنٹنڈنٹ پرمود شیوالے اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نیلیش مورے نے مقامی کرائم برانچ کی تعریف کی۔شیواجی نگر پولیس نے 20 اپریل کو گرفتار کیے گئے پانچوں افراد کو آج عدالت میں پیش کیا اور تفتیش کے لیے پولس تحویل طلب کی جس پر عدالت نے 25 اپریل 2022 تک پانچ دن کی پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے