• 425
    Shares

ناندیڑ:9 اکتوبر۔ (ورق تازہ نیوز)شہرکے کافی شاپ پر چھاپہ مارنے کے بعدپولس نے اب اپنی کاروائی کارخ دیہی پولس اسٹیشن کی حدود کی طرف موڑ دیا ہے۔اتوارہ کے سب ڈویژن کے دامنی دستہ اور ناندیڑدیہی پولس نے دستہ نے ل مسلمان واڑی پاٹی کے قریب بغیر اجازت جاری کافی شاپ پرچھاپہ مارکر شاپ مالک و ایک جوڑے کوگرفتار کیا ہے ۔

دیہی پولس اسٹیشن کے پی آئی اشوک گھوربنڈ کی رہنمائی میں کرایم دستہ کے پی ایس آئی سنکیت دیگھے و اتوارہ سب ڈویژن دامنی دستے کی چیف خاتون پی ایس آئی بابھڑے و خاتون پولس ملازمہ اجولا دگرسے‘ پولس نائیک راجیش مانے ‘ناندیڑ دیہی پولس اسٹیشن کرائم دستہ کے عملدار پرمود کرہاڑے‘سنتو ش جادھو ‘ کانسٹیبل وشوناتھ پوار نے کاروائی کی ۔مسلمان واڑی پاٹی کے قریب واقع لو برڈ کافی شاپ پر کل بارہ بجے پولس کے دستہ نے کاروائی کی ۔

اس وقت شاپ کے ایک کمرے میں ایک لڑکااور ایک لڑکی موجود تھی۔ جو فحش حرکتیں کررہے تھے۔ پولس نے لو برڈ کافی شاپ کے مالک سنیل مکندراوعمر 48سال اوراس جوڑے کو گرفتار کیاہے ۔انکے خلاف قانونی کاروائی کی گئی ہے ۔ اس قبل گزشتہ ہفتہ پولس نے آئی ٹی آئی کارنر اور کل آنندنگر میںبھی کافی شاپ پرچھاپے مارکر لڑکے اور لڑکیوںکو حراست میں لیا ہے ۔پولس نے بتایاکہ شہرمیں اس طرح کے غیرقانونی طریقے سے چل رہے کافی شاپس کے خلاف کاروائی کاسلسلہ جاری رہے گا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔