Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑ:لاک ڈاون کے بعد اب بازاروں میں خریداروں کاہجوم‘دوکانداروں کے چہروں پرمسکراہٹ

ناندیڑ:21 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)کورونا کی وجہہ سے سارا ملک لاک ڈاون ہوگیاتھااور کام کاروبار پوری طرح ٹھپ پڑگئے ۔ جون کے مہینہ میں کسی قدر ناندیڑ شہر میں کاروبار شروع کرنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن بازاروں میں گاہکوں کا ہجوم بالکل کم تھا ۔
بالخصوص بیرون اضلاع کے لوگوں کو ناندیڑ میں داخلہ نہیں دیاجارہاتھااور ایس ٹی بس سروس بھی معطل تھی جس کی وجہہ سے دوکان کھولنے کے بعد بھی جو بھی کاروبار ہورہاتھا وہ صرف شہری گاہکوں تک محدود تھا ۔لیکن جیسے جیسے لاک ڈاون میں رعایت ملتی گئی شہر میں کاروبارکھلتے گئے اور آج چھ ماہ بعد ناندیڑضلع میں کاروبارہ پوری طرح کھل گئے ہیں اور آئندہ دنوں میں دسہرہ اور دیوالی کے تہوار آرہے ہیں اسلئے بھی بازاروں میں خریداروں کا ہجوم نظر آرہاہے ۔

ا سکے علاوہ جاریہ ماہ اور نومبر میں شادی بیاہ کی تقاریب کاانعقاد بھی بڑے پیمانے پر ہورہا ہے اسلئے دولہا۔دلہن کے کپڑوں کی خریدی کیلئے فی الحال بازاروں میں ہجوم ہے ۔جس کی وجہہ سے دوکانداروں کے چہروں پر مسکراہٹ لوٹ آئی ہے ۔ورنہ کورونا کے بھیانک لاک ڈاون سے کاروبارپوری طرح ٹھپ پڑگیاتھا ۔اور ہر کاروباری اس بھیانک لاک ڈاون کی حقیقت سے باہر آنے کیلئے بے چین تھا ۔

تین ماہ تک کاروبار مکمل بند تھا ایسے میں دوکان کا کرایہ ‘ملازمین کی تنخواہ ودیگر اخراجات کابوجھ دوکانداروں پر ہوگیاتھا۔دو ماہ سے کسی طرح کاروبار اچھی طرح سے چل رہے ہیںاور اب تہواروں وشادی بیاہ کا سیزن ہونے سے بازاروں میں گاہکوں کاہجوم ہے اور سبھی دوکانوں پر گاہک نظر آرہے ہیں ۔


error: Content is protected !!