ناندیڑ:26مارچ(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع بھر میں کلکٹر نے 25 مارچ تا 4پریل کی رات تک لاک ڈاون وکرفیو نافذ کردیا ہے۔اسلئے کسی بھی فرد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے صرف وہی افراد کوباہر جانے کی اجازت ہے جو سرکاری خدمات انجام دے رہے ہیں یا پھر کوویڈ19 کی خدمات پر معمور افراد اوررذرائع ابلاغ سے منسلک افرادکوآمد ورفت میںرعایت دی گئی ہے لیکن کل پہلے دن دیکھاگیا کہ بہت سے لوگ بالخصوص نوجوان غیر ضروری طور پر بائیک پر ایک مقام سے دوسرے مقام پر گھوم رہے ہیں ۔

جس کی شکایت پولس کے اعلیٰ حکام کو ملنے پرانھوں نے ٹرافک پولس ودیگر مقامی پولس کی کارکردگی پر شدید ناراضگی کااظہار کیا تھا ۔ اسلئے آج دوسرے دن پولس نے ایسے افرادکے خلاف جرمانہ کی کاروائی شروع کردی ہے۔آج شہرکے بیشتر علاقوں کے چوراہوں پر پولس نے بائیک سواراور کار سواروں کو روک کر انکے گھر سے باہر نکلنے کی وجوہات پوچھ رہے تھے اگر کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دے رہاتواسکے خلاف جرمانہ کی کاروائی کی گئی ۔ آج سہ پہر برقی چوک چوراہے پر ٹرافک پولس کے دو ملازمین نے کاراور موٹرسائیکل سواروں کوروک کر اُن پر جرمانہ عائد کیا ہے ۔شہر میں اس طرح کی کاروائی آئندہ بھی جاری رہے گی ۔اسلئے گھروں سے غیرضروری طورپر باہرنکلنے وقت افراد بالخصوص نوجوان احتیاط برتیں اورپولس کاروائی سے بچیں ۔