Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑ:لاک ڈاون میں کھلی رہنے والی 7 ہوٹلیں سِل

IMG_20190630_195052.JPG

ناندیڑ:4اپریل(ورق تازہ نیوز)لاک ڈاون میں بھی کچھ علاقوں میں اسکی دھجیاں اڑائی جارہی تھی اسلئے میونسپل کارپوریشن نے قدوائی نگر‘ منیارگلی ‘ جواری لائن وغیرہ مقامات پر صبح کے وقت کاروائی کی اورسات ہوٹلوں کو سیل کردیاگیا ۔اسکے علاوہ چائے کی ہوٹلو ںا ور پان ٹپریوں کے خلاف بھی کاروائی کی ۔

آ ج صبح سات بجے میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے اچانک منیارگلی سے متصل اتوارہ ‘ قدوائی نگر میں جاری ہوٹلوں کے خلاف کاروائی کی۔

صدفیصد لاک ڈاون ہونے کے باوجود مذکورہ علاقوں میں ہوٹل ‘ چائے کی ہوٹل اور پان پٹی کھلی تھیں۔انکا کاروبار صبح گیارہ تا بارہ بجے تک ختم ہورہاتھا لیکن یہاں پر کھانے کے طلب گارا ور پان‘چائے ‘سگریٹ کے شوقین افراد کثیر تعداد میں جمع ہورہے تھے جس سے سماجی دوری کی کھلی خلاف ورزی تھی ۔

آج ڈپٹی کمشنر اجیت پال سنگھ سندھو ‘ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹرمرزافرحت اللہ بیگ ‘ سسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر رئیس الدین ‘صفائی انسپکٹر ‘دیگرملازمین بھی موجود تھے ۔