ناندیڑ:11جنوری(ورق تازہ نیوز)قوی بلڈئنگ کے قریب کل شب دیر گئے ساڑی کی دوکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہہ سے مہیب آتشزدگی کاواقعہ رونما ہو ا جس میں لاکھوں روپیوں کا نقصان ہوا ہے ۔اس بارے میں تفصیلات یوں ہیں کہ صرافہ بازار گلی میں قوی بلڈینگ روڈ پر محمد یونس کمپلیکس میں رحمان ساڑی اور ڈریس میٹریل سنٹر واقع ہے ۔جہاں پر کل شب ساڑھے تین بجے شارٹ سرکٹ سے مہیب آتشزدگی کاواقعہ رونما ہوا ۔

جیسے ہی آس پاس پڑوس کے لوگوں کو دوکان سے دھواں اٹھتا ہوانظر آیا ۔انھوں نے دوکان مالک کو اطلاع دی ۔اس کے علاوہ فائربریگیڈعملے کو بھی مطلع کیاگیا۔کچھ ہی دیر بعد فائربریگیڈ عملہ پہنچ گیااور صبح پانچ بجے تک آگ پرقابو پایاگیا۔

آگ اتنی بھیانک تھی کہ دوکان کاسارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا جس کی کُل مالیت 25لاکھ روپے بتایی جارہی ہے ۔ دوکان مالک کاکہنا ہے کہ شادی بیاہ کا سیزن کیلئے اسلئے دو دن قبل ہی دس لاکھ روپیوں کامال دوکان میں لایاتھا ۔

BiP Urdu News Groups