ناندیڑ:(ور ق تازہ نیوز) قومی شاہراہوں پر کام جاری ہے اور کئی جگہوں پر ڈائیورشن سڑکیں، جہاں سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں وہاں پر تیز رفتاری کے باعث حادثات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ بھوکر-حمایت نگر ہائی وے پر سرسم گاو¿ں کے قریب آج16 مارچ ایک حادثہ پیش آیا جس میں دو ہلاک اور کم از کم دو شدید زخمی ہو گئے۔

شاہراہوں پر نئی سڑکوں کا کام جاری ہے۔ چنانچہ کئی جگہوں پر ڈیٹور سڑکیں ہیں، کچھ جگہوں پر سڑکوں کے کاموں کی وجہ سے ہر موٹر سوار ان گڑھوں سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے اور جہاں پر ہائی وے کا کام مکمل ہو چکا ہے، وہاں پر گاڑیوں کی تیز رفتاری کی وجہ سے حادثات ہو رہے ہیں۔ آج شام تقریباً 4 بجے سرسم (بزرگ) گاو¿ں کے قریب مہادیو مندر کے سامنے ایک نیلے رنگ کی کار نے ایک دو پہیہ گاڑی کو ٹکر مار دی۔ اس میں دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

واقعے میں دیگر دو زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔حمایت نگر میںآج کا ہفتہ واری ختم کرکے موٹرسائیکل نمبرMH 26-AH8461 پرسوار ہوکر کیروجی ومن ہردوکے (24سال) اور گنگادھر پرسرم مجالکر (30سال) کی گاڑی کوکار نمبر MH44G1882 نے ٹکر مار دی۔ اس میں دونوں کی موت ہو گئی۔ اسی حادثے میں دو بھائی گنپت پرہلاد واگتکر اور دگمبر پرہلاد واگتکر زخمی ہوگئے۔ انھیں سرسم میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے ناندیڑ منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد فور وہیلرکا ڈرائیور فرار ہو گیا۔