ناندیڑ:2. اپریل۔ (ورق تازہ نیوز)سارے ناندیڑضلع کے اہم تجارتی علاقہ قدیم مونڈھا کے تاجر ‘ حمال‘ہاتھ گاڑے والوں کی میونسپل کارپوریشن و محکمہ صحت عامہ کورونا تشخیص کریے اس طرح کامطالبہ یہاں کے تاجروں نے کیا ہے ۔ناندیڑشہر وضلع میں کورونا کا قہر دن بدن بڑھتاجارہا ہے ۔ جس کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میںعجیب ساخوف بیٹھ گیا ہے ۔

ناندیڑمیں چلر اور ہول سیل دکانداروں کو صبح سات تابارہ بجے تک کاروبار کی اجازت دی گئی ہے جس کی وجہہ سے قدیم مونڈھا میں تاجروں اورگاہکوں کاہجوم ہورہا ہے ۔ جس کی وجہہ سے کورونا پھیلنے کاخطرہ ہے ۔ اسلئے اس تجارتی منڈی کے تاجروں اور مزدوروں کی کورونا جانچ کی جائے ۔ اسطرح کامطالبہ تاجروںنے کیا ہے۔