ناندیڑ :05؍مارچ(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر کے قلعہ علاقے میں فائر بریگیڈ کا سب اسٹیشن شروع کرنے کا مطالبہ علاقہ کے سماجی کارکن محمد احمد عرف ببو چائوش نے کیا ہے ۔ انہوں نے ضلع کلکٹر اور نا ندیڑ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کمشنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں بتایا کہ پچھلے دوماہ میں عرب گلی کے علاقے میں آگ لگنے کے دو؍ واقعات پیش آئے ۔

فائر بریگیڈ کی گاڑی آنے میں وہاں کافی تاخیر ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ اب عرب گلی دربار مسجد روڈ پر کپڑوں کی کافی دوکانیں کھل چکی ہیں اور کثیر آبادی والے اس علاقے میں فائر بریگیڈ کا ایک سب اسٹیشن ہونا ضروری ہے اس لئے یہاں کے قلعے میں فائر بریگیڈ کا ایک سب اسٹیشن شروع کیاجائے ۔