Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑ:قدیم شہرکے عوام پانی کوتر س رہے ہیں

IMG_20190630_195052.JPG

ناندیڑ:4اپریل(ورق تازہ نیوز) ہرسال موسم گرما میں قدیم شہر کے کچھ علاقے میونسپل کارپوریشن کے محکمہ پانی سپلائی کی لاپرواہی و کوتاہی کے سبب پینے کے پانی سے محروم رہتے ہیں۔قدیم شہر کے قلعہ ‘ہولی ‘گاڑی پورہ ‘فتح برج کے علاوہ اس سے متصل علاقوں میں چار دنوں سے نلوں کوپانی سپلائی بند ہے ۔

آج بھی محکمہ پانی سپلائی کے عہدیدار جگتاپ نے بتایا کہ کالیشور پمپ ہاوس میں پانی سپلائی کرنیوالی موٹروں کی درستی کاکام جاری ہے اورامکان ہے کہ منگل کے دن تک کام مکمل ہوجائے اوراس کے بعد مذکورہ علاقوں میں پانی سپلائی ہوسکے گا۔پہلے ہی لوگ کرفیو اور لاک ڈاون کے حالات سے پریشان ہے ایسے میںانھیں پانی کی شدید قلت کاسامناکرنا پڑرہا ہے ۔

دوسرے علاقوںمیں جہاں بورویل ہے وہاں سے پانی لانے میں لاک ڈاون کی وجہہ سے بہت دشواری پیش آرہی ہے ۔کھانے پینے کی اشیاءکی حمل ونقل سے پہلے ہی پریشان لوگوں کو اب پانی کی پریشانی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے جس سے عوام میں کارپوریشن کے تئیں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے ۔ اسلئے کارپوریشن حکام کو اس جانب سنجیدگی سے توجہ دیتے ہوئے پانی کی فراہمی کو جلد ازجلدیقینی بنانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔