ناندیڑ:قدوائی نگر چوراہے کی غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کارپوریشن کی کاروائی

0 19

ناندیڑ:28نومبر ۔( ورق تازہ نیوز)قدیم شہر کے دیگلور ناکہ سے متصل قدوائی نگر چوراہے پر میونسپل کارپوریشن عملہ نے غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کاروائی کرکے انھیں منہدم کردیا ۔ اس علاقہ میں مقررہ جگہ سے زیادہ تعمیرات کی گئی تھی اسلئے کارپوریشن نے یہ کاروائی کی ۔آج صبح اتوارہ زون کے ڈپٹی کمشنر بیگ اپنے ملازمین اور پولس دستہ کے ساتھ قدوائی نگر چوراہے پر پہنچے ۔ اور جن املاک مالکان نے مقررہ جگہ سے زیادہ جگہ میں تعمیرات کی ہے انھیں منہدم کرنے کی کاروائی شروع کردی ۔ کارپوریشن عملہ کی اس طرح اچانک کاروائی کا ان املاک مالکان کو اندیشہ نہیں تھا ۔ حالانکہ ایک دن قبل کارپوریشن عملہ نے متعلقین کو کہاتھاکہ وہ کاروائی کریںگے لیکن دوسرے ہی دن انہدام کی کاروائی ہوگی اسکی توقع نہیں تھی ۔ جیسے ہی کارپوریشن کاعملہ کاروائی کے لئے یہاں پہنچا کچھ لوگوں نے پہلے ہی اپنی تجاوزات کو ہٹالیا تھا اورجگہ خالی کرلی ۔اس کاروائی کے بعد علاقہ میں ماحول کشیدہ ہوگیاتھا ۔مقامی لوگوں کاکہناتھا کہ اس علاقہ کا کوئی بھی کارپوریٹر اس کاروائی کو روکنے یا متعلقہ عملہ سے بات چیت کرنے نہیں پہنچا تھا۔