ناندیڑ:قدوائی نگر میں مٹکہ بُکی کے اڈہ پرپولس کاچھاپہ ‘مٹکہ کنگ سمیت 8افرادگرفتار

1,397

ناندیڑ:18 /مئی۔ ( ورقِ تازہ نیوز)قدیم شہر کے قدوائی نگر چوراہے پر واقعہ مٹکہ بُکی کے اڈہ پر دیہی پولس نے چھاپہ مارا ہے۔ اور مٹکہ کنگ سمیت 8افراد کوگرفتار کرلیا ہے ۔اس معاملے میں دیہی پولس نے ملزمین کے خلاف مقدمہ کااندرا ج کیاگیا ہے ۔

اس مقام سے دس ہزار روپے ضبط کئے گئے ۔پولس عملدار سنبھاجی شیشے راو کی شکایت کے مطابق 18مئی کو دیہی پولس نے قدوائی نگر چوراہے پرجاری ملن نائیٹ نام کا مٹکہ کھیلا جارہاتھا ۔

اس مقام سے مٹکہ بُکی کنگ شیخ مجاہد ‘شیخ امجد شیخ نظام الدین ‘شیخ عزیز‘ عبدالساجد ‘ شیخ شبیرشیخ پاشاہ ‘ معز محبوب بیگ ‘اور شیخ یونس شیخ چاند کوگرفتار کیاگیا ۔ انکی تحویل سے نقدرقم سمیت 10ہزار روپیوں کامال برآمد کیاگیا ۔ اس معاملے میں دیہی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ۔ پولس عملدار تیلنگ معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔