ناندیڑ:قتل کے مقدمہ میں گواہی دینے پرگواہ کو قتل کرنے کی کوشش

ناندیڑ:22اپریل ( ورق تازہ نیوز)قتل کے ایک مقدمہ میںگواہی دینے کے معاملے پر گواہ کو جان سے مارنے کی کوشش کاواقعہ شہر کے جئے بھیم نگر میں گزشتہ شب رونما ہوا ۔ فریادی چندرکانت گوتم جوندھڑے عمر 20سال ساکن جئے بھیم نگر ناندیڑ نے شکایت درج کروائی کہ 20اپریل کو شب گیارہ بجے جئے بھیم نگر بودھ ویہار کے قریب کچھ افراد نے دفعہ 302 کے مقدمہ میں انکے خلاف گواہی دینے کی بات پر گالی گلوچ ومارپیٹ کی اسکے بعد چاقو سے فریادی کے سر ‘پاوں اور مانڈی پرزبردست وار کرکے جان سے مارنے کی کوشش کی۔

جس میںفریادی شدید زخمی ہوگیا ۔شیواجی نگر پولس نے فریادی کی شکایت پر ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 307 ‘504‘34کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے ۔ پی ایس آئی کامڑے مزید تفتیش کررہے ہیں۔

Leave a comment