ناندیڑ:فیروزرشید کی حالت تشویشناک ‘اورنگ آباد منتقل

ناندیڑ:26۔مارچ (ورق تازہ نیوز)معروف شاعر ‘ڈرامہ نگار ‘ناظم مشاعرہ‘ ممکری فنکار فیروز رشید کوبہ غرض علاج اورنگ آباد منتقل کیاگیا ہے ۔ گزشتہ کل 25مارچ کو ان پرفالج کاشدیدحملہ ہونے کے بعد شہر کے اشونی اسپتال میں شریک کیاگیاتھا ۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ مریض کادایاں پاوں اور ہاتھ کام نہیں کررہے ہیں ۔ آئندہ تین چار دن ان کےلئے اہم ہیں ۔

اس طبی رپورٹ کے بعدفیروز رشید کے افراد خاندان نے انھیں اورنگ آباد کے Apex ہاسپٹل میں منتقل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔چنانچہ اُن کے بڑے فرزند ارجمند محمدافروز خاںنے بتایا کہ آج بروز جمعرات کو انکے والد کو ایمبولنس میںاورنگ آباد لے گئے ہیں ۔انھوں نے دوست احباب ‘رشتہ داروں‘مداحین اورعام مسلمانوں سے فیروزرشید کے جلد صحت یابی کےلئے دعا کی درخواست کی ہے۔