ناندیڑ:6 مارچ(ورق تازہ نیوز) مقامی کرائم برانچ کی گشتی ٹیم نے 6 مارچ کی آدھی رات کے بعد فور وہیلر میں خنجر لے جانے والے ایک شخص کے خلاف انڈین آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ دتاتریا کالے، سب انسپکٹر آف پولیس، لوکل کرائم برانچ، پولیس ملازم بابر، شنکر کیندر کے ساتھ، رات کے گشت کی ڈیوٹی کے لیے 5 مارچ کو رات 11 بجے اپنے دفتر سے نکلے۔

ایک گھنٹہ بعد، 6 مارچ کو، انہیں اطلاع ملی کہ مالیگاو¿ں روڈ پر BM0348 MH02 میں سوار شخص کے پاس تیز دھار ہتھیار ہے۔ اس شخص کو مقامی کرائم برانچ کی پولیس ٹیم نے گرفتار کیا۔ اس کا نام رام جی صاحب راو¿ ڈھولے (27سال) ساکن سومیدھا نگر ناندیڑ ہے۔ اس کے پاس سے ایک تیز دھار خنجر اور 50,100 روپے کی چار پہیہ گاڑی ضبط کی گئی ہے۔ بھاگیہ نگر پولیس نے رام جی دھولے کے خلاف انڈین آرمس ایکٹ کی دفعہ 4,25 کے تحت مقدمہ نمبر 81/2022 درج کرکے گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔