ناندیڑ:فوجی جوان نے بیوی سمیت بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
ناندیڑ:13/ستمبر ۔( ورقِ تازہ نیوز)فوج میں کام کرنے والے شوہر کے ہاتھوں اپنی آٹھ ماہ کی حاملہ بیوی اور چار سالہ بیٹی کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کا واقعہ ناندیڑ ضلع میں پیش آیا۔ سوئی ہوئی بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد ملزم شوہر خود تھانے میں پیش ہوا۔ یہ قتل عام قندھار تعلقہ کے بوری میں ہوا۔
بوری (ناندیڑ) میں مقیم ایکناتھ جئے بھائے فوج میں کام کر رہے ہیں اور فی الحال راجستھان کے بیکانیر میں تعینات ہیں۔ دریں اثناء چھٹی کے دوران اس کی بیوی اور چار سالہ بیٹی سرسوتی کو آج صبح تقریباً ساڑھے چھ بجے سوتے وقت گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔
بیوی بھاگیہ شری آٹھ ماہ کی حاملہ تھی۔ قتل کے بعد ملزم ایکناتھ جے بھائے خود مالاکولی تھانے میں پیش ہوا۔ ملزم کی اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لواحقین تھانے پہنچ گئے۔
اس دوران پہلی لڑکی کیوں پیدا ہوئی اور مائیکہ سے پلاٹ خریدنے کے لئے پیسے لے کر آئے۔ اس طرح کا مطالبہ فوجی نے اپنی بیوی سے کیا تھا ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ سری کرشنا کوکاٹے نے بتایا کہ شوہر نے اپنی بیوی اور بیٹی کا گلا گھونٹ دیا۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔ بیوی اور چار سالہ بیٹی کے قتل کے بعد مالاکولی علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔