ناندیڑ:5جولائی( ورق تازہ نیوز)قدیم مونڈھا میں واقع فرینڈس زردہ اسٹور پرچھاپہ مارکر فوڈ اینڈڈرگس انتظامیہ نے بڑی کاروائی کرکے لاکھوں روپیوںکاغیر قانونی طریقہ سے رکھاگیا گٹکھا ضبط کیا ہے ۔
متعلقہ محکمہ کو اطلاع ملی کہ فرینڈس زردہ اسٹور میں حکومت کے امتناع عائد کردہ گٹکھا اور دیگر تمباکو سے تیار اشیاءکی ذخیرہ اندوزی کی گئی ہے جسے زائد قیمت پرفروخت کیاجارہاتھا۔

اس سارے مال کی قیمت سواتین لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔اس معاملے میں وزیر آباد پولس اسٹیشن میںفرینڈس زردہ اسٹور کے ریحان سوداگرکے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔واضح رہے کہ فرینڈس زردہ اسٹور کے خلاف سابق میں بھی کاروائی کرکے لاکھوں روپیوں کاگٹکھا ضبط کیاگیا تھا ۔لیکن یہ کاروبار آج بھی جاری ہے اور کھلے عام گاہکوں کو گٹکھااوردیگر اشیاءفروخت کی جاتی ہے