ناندیڑ:فریادی آٹورکشہ ڈرائیور ہی ڈکیتی کاماسٹرمائنڈ نکلا
ناندیڑ:16 /مئی۔ ( ورقِ تازہ نیوز) لوکل کرائم برانچ نے 13 مئی کو ہونے والی ڈکیتی کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کیا ہے جس میں ایک آٹو ڈرائیور کو روک کر اس کے ساتھی کو چھری کی نوک پر لوٹ لیا گیا تھا۔13 مئی کو رات 9 بجے شیرو خوشحال سنگھ پرمار اور اس کا دوست فیروز خان اشفاق خان کھڑک پورہ جارہے تھے کہ کرشنا چوک پر دو افراد نے ان کا آٹو روکا اور اس میں بیٹھ گئے۔ جب پرمار گاڑی چلا رہا تھا تو رکشہ میں بیٹھے دو افراد نے فیروز خان کو چاقو سے وار کر کے 32 ہزار روپے نقدی اور 8 ہزار روپے کا موبائل فون زبردستی چھین لیا۔
اس سلسلے میں ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میںمقدمہ نمبر 167/2023 دفعہ 307، 397، 341، 34 تعزیرات ہند اور انڈین آرمس ایکٹ تحت مقدمہ کااندراج ہوا ۔ لوکل کرائم برانچ کو ضلع میں ہر جرم کی متوازی تحقیقات کا اختیار حاصل ہے۔ اس کے مطابق اس جرم کی تحقیقات لوکل کرائم برانچ کے پولس انسپکٹر دوارکاداس چکھلیکر کی رہنمائی میں کی گئی۔
آج 16 مئی کو اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر پانڈورنگ مانے، پولیس سب انسپکٹر دتاترے کالے، پولیس کانسٹیبل مادھو کیندرا، بالاجی تلنگ، موتیرام پوار، گجانن بینواڈ، رندھیر راج بنسی، لیڈی پولیس کرن بابر، ڈرائیور گنگادھر گھ±گے وغیرہ نے اسی دن شیروسنگھکومہارانا پرتاپ چوک سے اپنی تحویل میں لے لیا۔ اسی نے فیروز خان کی ڈکیتی کا انتظام کیا تھا۔ 13 مئی کو ان کے دو ساتھی جو اٹو میں بیٹھے تھے ان کے نام ستیش عرف ستیہ ہنومنت چوہان، ساکن بالاجی نگر کرشنا چوک ناندیڑ اور آکاش عرف ریتک پرکاش کھیلارے رہائشی۔ تاناجی نگر ہے۔
ان کے ذریعے واردات کے دوران استعمال ہونے والے آٹورکشہ سمیت مجموعی طور پر 2 لاکھ 55 ہزار روپے اور چوری شدہ موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق کیس کے ماسٹر مائنڈ سے مزید جرائم کا انکشاف ہوسکتا ہے ۔