ناندیڑ:فرض شناس آفس سپرنٹنڈنٹ محمدجاویدوظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش

9

ناندیڑ:31 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑواگھالہ شہرمیونسپل کارپوریشن کے فرض شناس عہدیدار و محکمہ پانی فراہمی کے آفس سپرنٹنڈنٹ جناب محمدجاویدولدمحمد غلام یزدانی ساکن حیدرباغ ناندیڑ اپنی 34سالہ طویل خدمات کے بعد وظیفہ حسن خدمت پرآج 31 اکتوبر کو سبکدوش ہوگئے ۔محمدجاوید جون1986 ءمیں ناندیڑ میونسپل کونسل میں روزانہ اجرت پر خدمت پرمعمور ہوئے تھے جس کے بعد 1993ءمیں باقاعدہ بلدیہ کے ملازم ہوگئے ۔

انھوں نے اپنی 34سالہ سرکاری خدمات کو بحسن وخوبی ایک فرض شناس عہدیدار کے حیثیت سے انجام دیں۔جس کی وجہہ سے انکے محکمہ کے اعلی عہدیداران وملازمین کے علاوہ عوام میںبھی کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔ محمدجاوید کی سبکدوشی کے ضمن میں میونسپل کارپوریشن میں وداعیہ تقریب کاانعقاد کیاگیا جس میں کارپوریشن کے عہدیداران‘ ملازمین اورمیونسپل کارپوریٹرس بھی موجودتھے۔