ناندیڑ:فاروق نگر میں نوجوان پر چاقو سے جان لیواحملہ
ناندیڑ:8 /مارچ۔ ( ورقِ تازہ نیوز) شہر کے فاروق نگر علاقہ میں تین نوجوانوں نے 23 سالہ نوجوان کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ نوجوان کا سرکاری اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔کل ہولی کے دن شہر میں ہر جگہ پولس کا سخت بندوبست تھالیکن فاروق نگر میں ایک ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا۔ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق فاروق نگر علاقے میں گنیش راجارام ہیوارالے (23سال) پر تین نوجوانوں نے دوپہر 3.45 سے 4 بجے کے درمیان سڑک پر چاقو سے حملہ کیا
، تینوں حملہ آور گنیش کی گردن ‘ پیٹ اور پیچھے دو جگہ چھرا گھونپنے کے بعد بھاگ گئے۔سڑک پر خون تھا۔ فاروق نگر علاقے میں اس واقعہ کو دیکھنے والے کچھ لوگوں نے بتایا کہ گنیش پر حملہ آوروں میں سے ایک سنتوش واگھمارے تھا لیکن دیگر دو کے نام مقامی لوگوں کو معلوم نہیں ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانے ایرپورٹ کے پولس انسپکٹر صاحب راو¿ نرواڑے اور ان کے کئی ساتھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے زخمی گنیش ہیوارلے کو علاج کے لیے سرکاری اسپتال لے جایا ہے۔ گنیش کا فی الحال علاج چل رہا ہے۔