ناندیڑ:فائرئنگ کرنے والاشیخ انورحوالات میں

0 14

ناندیڑ:16ڈسمبر ۔(ور ق تازہ نیوز)شہر کی یادوگلی میں ہوا میں ریوالور کی گولیاں داغنے والے ملزم کو عدالت نے جیل بھیجنے کاحکم دیا ہے ۔ وزیر آباد پولس نے ملزم کے پاس سے ریوالور اورتین زندہ کارتوس برآمد کئے تھے ۔ مٹکہ کاروبار کے شیخ انور اوردیگر ایک شخص کاجالنہ میں کرکٹ کے مقابلے میں تنازعہ ہواتھا ۔ ناندیڑ آنے کے بعد دونوں میں سمجھوتہ ہوگیاتھا اسی سمجھوتے کی خوشی میں انور نے اپنی جیب سے ریوالور نکال کر ہوا میں گولیاں داغی تھیں ۔ اس واقعہ کی اطلاع ناندیڑ ایل سی بی کوملی۔ پولس نے کافی جانچ پڑتال کے بعد ملزم کو حراست میں لیا اور ڈپٹی پولس سپرنٹنڈنٹ کے پاس پیش کیا۔تاہم پولس نے شیخ انور کو ترنگا چوک وزیر آباد میں گرفتار کیا اس طرح کااندراج کیس رجسٹر میں کیا تھا ۔ اس کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیاگیا ۔عدالت نے اسے جیل روانہ کرنے کاحکم دیا ہے۔