ناندیڑ:فائنانس کمپنی کے ملازم کوتلوارکی دھاک پرلوٹنے کاواقعہ
ناندیڑ:2/فروری۔ ( ورقِ تازہ نیوز) خانگی فائنانس کمپنی کے ملازم کوسڑک پرروک پراس سے نقد رقم کابیاگ چھین لیا۔ یہ واقعہ قندہار تعلقہ کے جومے گاوں۔دھنج بزرگ پھاٹہ کے روبرو رونماہوا ۔ا س معاملے میں عثمان نگر پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔چاردن قبل ہی نائیگاوں پولس اسٹیشن کے حدودمیں ایک کنٹینر کوروک کر چاقو کی دھاک پرنامعلوم افراد نے لوٹ لیا تھا۔
اتناہی نہیں بلکہ لٹیروں کی ٹولی نے کنٹینر ڈرائیورکے ہاتھ پاوں باندھ دئےے تھے ۔ اسکے بعد اسے مکھیڑ علاقہ میںچھوڑ دیااور کنٹینرلے کرفرار ہوگئے تھے۔اس کے بعد کنٹینرلے کرفرار ہونے والے ایک لٹیرے کو پولس نے گرفتار بھی کیاتھا ۔جبکہ دیگر چھ ملزمین ہنوزفرار ہے۔ اسی طرز کا ایک واقعہ عثمان نگر پولس اسٹیشن کی حدودمیں رونما ہوا ۔جہاں پر خانگی فائنانس کمپنی میںوصولی کاکام کرنے والے کو لوٹ لیاگیا ۔
ایکسس گرامین لمیٹٰیڈ کمپنی کے ملازم پروین آنند راو چاکورے ساکن چوپالہ حال مقیم نائیگاوں 31جنوری کو گاہکوں سے وصول ہونے والی رقم بیاگ میں لے کر موٹرسیکل پرسوارہوکرجومے گاوں کی سمت جارہاتھا۔ شب پونے گیارہ بجے نامعلوم افراد نے اسکاتعاقب کیا اور دھنج بزرگ پھاٹہ کے پاس دو لٹیروں نے اسے روک دیااور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر نقدرقم 44ہزار روپیو ں والا بیاگ چھین کرفرار ہوگئے۔ اس کے علاوہ سیمسنگ کمپنی کا ٹیاب بھی میں موجودتھا۔