ناندیڑ: 5اپریل(ورق تازہ نیوز) بلڈر سنجے بیانی کوآج صبح تقریباً 10 بجے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ناندیڑ میں فائرنگ کے واقعے نے ایک بار پھر شہر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ناندیڑ کے ایک مشہور بلڈر سنجے بیانی آج صبح 10 بجے اپنی کار میں سوار ہوئے اور اپنے گھر کے سامنے کارسے نیچے اتررہے تھے کہ بائیک پر سوار ہوکر آئے حملہ آوروں نے فی الفور کئی راونڈ فائرئنگ کرکے بیانی کو بری طرح زخمی کردیا ۔

انھیں خانگی اسپتال مںعلاج کیلئے داخل کیاگیاتھا لیکن دوران علاج انکی موت ہوگئی ۔واضح ہو کہ سنجے بیانی ناندیڑ کے معروف تعمیراتی بلڈرتھے اوربیانی و راج ڈیولپرس کے نام سے انکی فرمس تھی۔